1447/157 یا سیدنامقتف صلی اللہ علیہ وسلم
✨️ محبتِ رسول ﷺ محض زبانی دعووں یا تکرار تک محدود نہیں، بلکہ اس کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہماری پوری زندگی اسوہِ حسنہ کا عملی نمونہ بن جائے۔ جب ایک مومن کا اخلاق، دیانت داری اور روزمرہ کے معاملات نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں، تو اس کی ذات سے سیرتِ طیبہ کی خوشبو آنے لگتی ہے۔ یعنی اس کی زندگی خود محبتِ رسول ﷺ کا عکس بن جائے. اس کی ذات سے ایسا نور اور اخلاق ظاہر ہو کہ دیکھنے والے کو نبی کریمﷺ کی سیرت کی یاد دلا دے۔ یہ وہ کیفیت ہے جس میں زبان کا ذکر (درودِپاک) دل اور عمل میں اتر جاتا ہے اور انسان کی پوری ذات ایک چلتا پھرتا ‘عملی درود’ بن جاتی ہے۔
👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔
🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
Comments
Post a Comment