Posts
Showing posts from May, 2026
1447.166یاسیدنا عبداللہ صلی علیہ وسلم و
- Get link
- X
- Other Apps
✨ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کائنات کے خالق نے ہماری دعاؤں اور عبادتوں کی قبولیت کو درودِ پاک کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے؟ جب تک دعا کے اول و آخر میں حضورِ اکرم ﷺ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش نہ کیا جائے، وہ دعا زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتی ہے۔ جس عمل کو اللہ تعالیٰ نے دوسری تمام عبادتوں کی قبولیت کا “وسیلہ” بنا دیا ہو، وہ عمل بذاتِ خود بارگاہِ الٰہی میں کس قدر محبوب اور مقبول ہوگا؟ اگر کسی عبادت کا وسیلہ اتنا طاقتور ہے کہ وہ ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو بھی عرش تک پہنچا دیتا ہے، تو اس عبادت کی اپنی “شان” اور “مرتبے” کا عالم کیا ہوگا؟ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447 165 یا سیدنا مزمل صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨ درود شریف پڑھنے والا چونکہ محبت رسول کی بدولت سرکار دو عالم ﷺ کی اطاعت کرتا ہے، اور اطاعت رسول کریم ﷺ کا انعام اللّٰـہ کریم یہ عطا فرماتا ہے کہ وہ قیامت کے دن انبیاء و صدیقین و شہداء و صالحین کے ساتھ ہو گا اور ان سب نفوس قدسیہ کے سردار خود حضور سرور کائنات ﷺ ہیں تو نتیجہ یہ نکلا کہ درود شریف پڑھنے والا ان سب مقبولان الہٰی کے ساتھ ہو گا۔ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1474-164 یاسیدنا مدثر صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
🌟 درود شریف روح کا ایندھن ہے۔ درود وہ واحد عمل ہے جہاں “خالق” اور “مخلوق” ایک ہی کام میں مصروف نظر آتے ہیں—یعنی محبوبِ خدا پر سلامتی بھیجنا۔ اس سے بڑی Energy Source اور کیا ہو سکتی ہے؟ جب ایک مومن درود پڑھتا ہے، تو وہ دراصل اپنے وجود کی بیٹری کو اس مرکزِ نور سے چارج کر رہا ہوتا ہے جہاں سے ہدایت کی لہریں پھوٹ رہی ہیں۔ یعنی اپنے آپ کو اس ازلی توانائی سے جوڑ دیتا ہے جو کائنات کا مرکز ہے جہاں سے رحمت کی لہریں نشر ہو رہی ہیں۔🪔 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🔆 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447-163 یاسیدنا اکلیل صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨️ جیسے سورج کی روشنی اندھیروں کو مٹا دیتی ہے، ویسے ہی درودِ پاک کی روشنی باطن کے اندھیروں کو ختم کر دیتی ہے۔ اپنے سینوں کو حسد، کینہ اور نفرت سے پاک کرنا چاہتے ہیں؟ تو پھر صلِ علیٰ کی شمع روشن کر لیجیے، انوارِ الٰہی خود بخود اترنے لگیں گے۔ 🪔 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🔆 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447-162یاسیدنارسول الراحۃصلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨ کیا آپ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر الجھن کا شکار ہیں کہ شروعات کہاں سے ہو؟ تو پیارے نبی حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام بھیجنے سے شروعات کریں۔ یاد رکھیں، سکون اور کامیابی کا راستہ نبی کریم ﷺ کی محبت سے شروع ہوتا ہے۔ آج سے ہی اپنی زبان کو درودِپاک سے تر رکھیں اور اپنی زندگی میں واضح فرق محسوس کریں۔ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/161یاسیدنارسول الملاحم
- Get link
- X
- Other Apps
✨حضرت سیدنا امام جعفر صادق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں؛ “جو شخص روزانہ سو مرتبہ درود بھیجے، ستر فرشتے اس درود کو اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں اور اسے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچانے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔” 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/160 نقش رزق کے لیے عید الاضحی پہلی تاریخ سے لے کے 10 تاریخ تک لکھنا ایک نقش روزانہ اس کے بعد کسی کو دے سکتے
- Get link
- X
- Other Apps
1474/159 یاسیدنا مقفی صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨ درودِ پاک سراپا “نور” ہے۔ یہ وہ روشنی ہے جو مومن کے دل کو منور کرتی ہے اور زندگی کے اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہے۔ لیکن یاد رکھیے! اس نور کی تجلیات اور اس کے چھپے ہوئے اسرار و رموز ہر کسی کے لیے نہیں ہوتے۔ اللہ تعالیٰ اپنے اس خاص انعام اور روحانی مٹھاس سے ان لوگوں کو محروم کر دیتا ہے جو نافرمانی کی زندگی گزارتے ہیں۔ نور اور تاریکی (نافرمانی) ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ درودِپاک کی برکتیں ہمارے ظاہر اور باطن کو بدل دیں، تو آج سے عہد کریں کہ ہم نہ صرف کثرت سے درود پڑھیں گے، بلکہ اپنی زندگیوں کو بھی اس نور کے قابل بنائیں گے۔ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/157 یا سیدنامقتف صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨️ محبتِ رسول ﷺ محض زبانی دعووں یا تکرار تک محدود نہیں، بلکہ اس کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہماری پوری زندگی اسوہِ حسنہ کا عملی نمونہ بن جائے۔ جب ایک مومن کا اخلاق، دیانت داری اور روزمرہ کے معاملات نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں، تو اس کی ذات سے سیرتِ طیبہ کی خوشبو آنے لگتی ہے۔ یعنی اس کی زندگی خود محبتِ رسول ﷺ کا عکس بن جائے. اس کی ذات سے ایسا نور اور اخلاق ظاہر ہو کہ دیکھنے والے کو نبی کریمﷺ کی سیرت کی یاد دلا دے۔ یہ وہ کیفیت ہے جس میں زبان کا ذکر (درودِپاک) دل اور عمل میں اتر جاتا ہے اور انسان کی پوری ذات ایک چلتا پھرتا ‘عملی درود’ بن جاتی ہے۔ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/156 یا سیدنا جامع صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨️ درودِ پاک نسلوں کی فلاح کا ضامن۔ یہ وہ عظیم عمل ہے جس کا فائدہ صرف پڑھنے والے کی ذات تک محدود نہیں رہتا، بلکہ وہ کریم رب اس کی برکتیں آپ کی نسلوں تک منتقل فرماتا ہے۔ آج آپ کی زبان پر جاری درود، کل آپ کی اولاد کے لیے حفاظت اور ہدایت کا ذریعہ بنتا ہے۔ جب ایک گھر میں درود کی آواز گونجتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس گھرانے کی تقدیر سنوار دیتا ہے۔ اپنی زبان کو درودِ پاک سے تر رکھیں اور اپنے مستقبل (نسلوں) کو محفوظ اور خوش بخت بنائیں۔ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/155
- Get link
- X
- Other Apps
✨ روحانیت کا مطلب دنیا سے بھاگ جانا یا کنارہ کشی اختیار کرنا نہیں ہے، بلکہ دنیا میں رہتے ہوئے اپنے دل کو اللہ کی یاد سے جوڑے رکھنا ہے۔ اور جب آپ ذکر اور درود و سلام کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں، تو اس کا خوبصورت اثر آپ کی ذات پر ظاہر ہونے لگتا ہے: 🌸 آپ کی گفتگو اور لہجے میں نرمی آ جاتی ہے۔ 🌸 آپ کے صبر و تحمل میں اضافہ ہوتا ہے۔ 🌸 اور آپ کی زندگی میں آہستہ آہستہ ایک ایسا قدرتی سکون اتر آتا ہے جو ہر بے چینی کو ختم کر دیتا ہے۔ 🕊️ 👈 آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/154 یا سیدنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨ قربِ مصطفیٰ ﷺ چاہتے ہو تو درود کی تسبیح تھامے درِ رسول ﷺ پر دستک دیتے رہو۔ وہ رحیم ہیں کریم ہیں، ایک دن کرم کا دروازہ ضرور کھلے گا۔ دستک (درودِپاک) کا یہ عمل جاری رکھو یہاں تک کہ تمہارا وجود ان کی محبت میں فنا ہو کر خاکِ در ہو جائے۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/153 آج کا درودِپاک یاسیدنا رسول اللہ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
✨ دنیا میں درودِ پاک سے جڑنا، آخرت میں ہر خوف سے آزادی کی ضمانت ہے۔ قیامت کے دن جب ہر طرف شدید خوف، نفسا نفسی اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا، تو دنیا میں کثرت سے پڑھا جانے والا درود شریف ایک سچے مومن کے گرد رحمت، سکون اور شفاعت کا ایک ناقابلِ تسخیر حصار بن جائے گا۔ یہ بابرکت عمل انسان کو اس دن کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھ کر اسے اللہ کی امان میں لے آئے گا، اور اسے نبی کریم ﷺ کے خاص قرب اور شفاعت کا حقدار بنائے گا۔ 🪔 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے۔
1447/152یاسیدناطیب صلی علی وسلم
- Get link
- X
- Other Apps
✨ گناہوں کا بوجھ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اور مایوسی کی گھٹائیں کتنی ہی گہری کیوں نہ ہوں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ درودِ پاک وہ عظیم وظیفہ ہے جو نہ صرف روح کو پاکیزہ کرتا ہے بلکہ آتشِ جہنم سے بچاؤ کا بہترین وسیلہ بھی ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر درود پاک پڑھنا گناہوں کو یوں مٹاتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھاتا ہے۔ 👈 ( آج کا اسم مبارک اور درودِپاک - گیارہ (11) مرتبہ یا ایک تسبیح ورد کریں) 🚩 اس پوسٹ کو شئیر کریں اور ھمیشہ جاری رہنے والے ثواب (صدقہ جاریہ) کا حصہ بنیے.