1447/113 حضرت مولا عباس کی ولادت 4شعبان

آج وفا کی معراج کا دن ہے جب حضرت مولا علی المرتضیٰ ؓ کی تہجد میں مانگی گئی دعاؤں کو عباس ؓ کی صورت میں ثمر ملا۔ آج اس قمرِ بنی ہاشم ؓ کا ظہور ہے جس کی جبینِ نیاز سے نکلنے والے نور نے وفا کے مفہوم کو ابد تک کے لیے روشن کر دیا۔

مبارک ہو! کہ آج وہ شہسوار آیا ہے جس نے بازو کٹوا کر بھی پرچمِ حق کو سرنگوں ہونے نہ دیا۔ آج اس سخی کا دن ہے جسے زمانہ "بابُ الحوائج" کہتا ہے، جس کے در سے کوئی خالی ہاتھ نہیں پلٹتا۔

تمام محبانِ اہلِ بیت ؓ کو، حق و صداقت کے علمبرداروں کو اور وفا کے پیاسوں کو سلطانِ کربلا کے دستِ راست، غازی عباس علمدار ؓ کا جشنِ ولادت دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک ہو!

🤲 اعمال کا ہدیہ:-
ایک بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص اور اول و آخر تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر اس عظیم ہستی کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کر دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب