144711pشاہ امیر اب العلاء رحمۃ اللہ علیہ کی تاریخ

🌺 حضرت خواجہ امیر ابوالعلاء احراری چشتی نقشبندی ؒ کے چند ملفوظات پیش خدمت ہیں جو سالکین کے لیے مشعل راہ ہیں:

🔸️انسان کو چاہیے کہ اپنی بہتری و بھلائی کو دوسرے کے مقابلے میں ترجیح نہ دے۔

🔸️قدرِ ولی کوئی نہیں جانتا، البتہ ولی اپنی قدر آپ ہی جانتا ہے۔

🔸️مشکلات کا حل تقویٰ ہے۔

🔸️صوفی وہ نہیں ہے جو چلہ کشی کرے، خلوت میں بیٹھ کر ریاضت و مشقت اختیار کرے بلکہ صوفی وہ ہے کہ خود باقی نہ رہے۔

🔸️زندگی کا مقصد عبادتِ الٰہی ہے، یہی دنیا کی کمائی ہے۔

🔸️اہلِ دنیا پست ہمت، بے عقل، نادان، انجان، زندگی ان کی زر و مال، تسبیح ان کی دولت، ثروت جاہ و جلال، دنیا مقامِ عبرت و ذلت، دنیا شیطان العن کی میراث و ملکیت قابلش نفرت، دنیا دار مکار، روپے پیسے کی ذکر و فکر میں مستغرق و غلطاں و پیچاں، فقرا دیدارِ الٰہی میں متجسس و پریشان۔
درویشی بادشاہی سے بدرجہا بہتر الاّ گرفتاری خلق مانع و مزاحم نہ ہو۔

🤲 اعمال کا ہدیہ:-
ایک بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص اور اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس عظیم ہستی کو ہدیہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب