1447-32امالمؤمنین سیدہامسلمہ

ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ان مبارک ہستیوں میں سے ہیں جنہوں نے اسلام کے ابتدائی دور میں اسلام قبول کیا۔

ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی تمام زندگی اسلام کی خدمت اور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت و فرماں برداری میں بسر کی۔ 

ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی زندگی صبرواستقامت، علم و عمل، جوشِ اسلامی، محنت و جفا کشی اور عقل و دانش کا ایک روشن باب ہے۔ جس کی مثال مشکل ہی سے مل سکے گی۔ ان کے کارناموں اور بہادری کی داستانوں کو تاریخِ اسلام کے صفحات پر دیکھ کر ان کی زندگی کے شب و روز پر عمل کرتے ہوئے ہماری ماؤں بہنوں کو اپنی زندگی نکھارنا اور سنوارنا چاہیے۔

مدینۂ منورہ میں84؍ برس کی عمر پا کر آپ نے وفات پائی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ ازواجِ مطہرات میں سب سے آخر میں آپ ہی نے وفات پائی۔ آپ کا مزار جنت البقیع میں ہے۔

🤲 آج ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال ہے۔ کم از کم ایک بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص اور اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر ان کی بارگاہ میں ہدیہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب