Q
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَآَنِ أَوْ تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالصَّلَاةُ نُورٌ وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو فَبَايِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا.
It was narrated that Abu Malik Al-Ash'ari said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Purification is half of faith, ''Al-Hamdu Lillah" fills the Balance and "Subhan-Allahi wal-hamdu Lillah" fill - or fills - the space between heaven and earth. As-Salat (prayer) is light, As-Sadaqa (charity) is proof, As-Sabr (patience) is illumination and the Qur'an is evidence for you or against you. All people go out in the morning and sell themselves, either freeing themselves or condemning themselves."
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: طہارت اور پاکیزگی نصف ایمان ہے اور الحمد للہ ترازو کو بھر دے گا۔ (یعنی اس قدر اس کا ثواب عظیم ہے کہ اعمال تولنے کا ترازو اس کے اجر سے بھر جائے گا) اور سبحان اللہ اور الحمد للہ دونوں آسمانوں اور زمین کے بیچ کی جگہ کو بھر دیں گے اور نماز نور ہے اور صدقہ دلیل ہے اور صبر روشنی ہے اور قرآن تیرے لئے دلیل ہو گا یا تیرے خلاف دلیل ہو گا (اگر قرآن پر عمل ہو گا تو دلیل بن جائے گا ورنہ وبال بن جائیگا)۔ہر ایک آدمی (بھلا ہو یا برا)صبح کو اٹھتا ہے یا تو اپنے آپ کو (نیک کام کر کے اللہ کے عذاب سے ) آزاد کرتا ہے یا (بُرے کام کر کے ) اپنے آپ کو تباہ کرتا ہے۔
Comments
Post a Comment