1474-92p میرسید تاج الدین ہمدانی کا عرس 11رجب المرجب
وادیِ کشمیر میں اسلام کی نویدِ سحر بن کر ابھرنے والے حضرت میر سید تاج الدین ہمدانیؒ وہ عظیم المرتبت شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمدان کی رعنائیوں پر فقر و استغنا کو ترجیح دی اور کوہساروں میں وحدانیت کی قندیلیں روشن کیں۔ آپؒ کا شجرہِ نسب بارہ واسطوں سے حضرت امام زین العابدین ؓ تک پہنچتا ہے۔ آپؒ، میر سید علی ہمدانی المعروف شاہ ہمدان ؒ کے برادرِ خورد اور ان کے ورودِ مسعود سے قبل ہی ان کے ایما پر سرزمینِ کشمیر میں اساسِ دین قائم کرنے والے نقیبِ اول تھے۔
آپؒ نے اپنی فکری جلالت اور باطنی بصیرت کے ذریعے خطے کے فکری و سماجی تعطل کو ختم کر کے قلوب کو ضیائے اسلام سے منور کیا۔ آپؒ کی ذاتِ گرامی وہ سنگِ بنیاد ہے جس پر بعد ازاں شاہ ہمددان ؒ نے عظیم روحانی انقلاب کی عمارت استوار کی؛ آپ اس گلشنِ توحید کے وہ جفاکش معمار ہیں جن کے اخلاص نے کشمیر کی مٹی میں ایمان کی ابدی مہک بسا دی۔
زہد و پارسائی کا یہ منبعِ فیض نوہٹہ (سرینگر) میں آسودہِ خاک ہے، جہاں آپؒ کا آستانہِ عالیہ آج بھی تشنگانِ حق کے لیے جائے پناہ ہے۔
Comments
Post a Comment