1447-91pحضرت سلمان فارسیؓ کی شخصیت تلاشِ حق کی ایک ایسی داستان ہے جو رہتی دنیا تک چراغِ راہ بنی رہے گی۔ ان کی زندگی کا سفر محض ایک مسافر کی ہجرت نہیں، بلکہ ایک روح کی اپنے اصل سے ملاقات کی تڑپ تھی۔وہ جو ایران کے آتش کدوں کے رکھوالے تھے، جب دل میں ایمان کی چنگاری جاگی تو سب کچھ تج کر نکل پڑے۔ کبھی نصرانی راہبوں کی صحبت، کبھی غلامی کی زنجیریں اور کبھی صحراؤں کی تپتی ریت؛ لیکن قدموں میں لغزش نہ آئی۔ وہ سچائی کی اس خوشبو کے تعاقب میں تھے جو انہیں سرزمینِ حجاز کی طرف کھینچ رہی تھی۔جب نگاہِ نبوت نے اس درویشِ منش مسافر کو دیکھا، تو غلامی کے سارے طوق گر گئے۔ حضرت سلمانؓ نے صرف اسلام ہی قبول نہیں کیا، بلکہ اپنے آپ کو عشقِ رسول ﷺ کے ایسے سانچے میں ڈھالا کہ زبانِ نبوت سے وہ تاریخی جملہ ادا ہوا:“سلمان ہم اہل بیت میں سے ہے۔”

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب