241 pQ

اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی حضرت ابو بکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ ایک روز چلتے پھرتے مدینے میں یہودیوں کے محلے میں پہنچ گئے۔وہاں ایک بڑی تعداد میں یہودی جمع تھے اس روز یہودیوں کا بہت بڑا عالم فنحاص اس اجتماع میں آیا تھا۔ حضرت ابو بکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے فنحاص سے کہا اے فنحاص ! اللہ سے ڈر اور اسلام قبول کر لے ۔ اللہ کی قسم ! تو خوب جانتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور وہ اللہ کی طرف سے حق لے کر آئے ہیں اور تم یہ بات اپنی تورات اور انجیل میں لکھی ہوئی پاتے ہو ۔ اس پر فنحاص کہنے لگا : وہ اللہ جو فقیر ہے ، بندوں سے قرض مانگتا ہے اور ہم تو غنی ہیں ۔ غرض فحناص نے یہ جو مذاق کیا تو قرآن کی اس آیت پر اللہ کا مذاق اڑایا ۔ من ذالذی یقرض اللہ قرضا حسنا ( سورہ البقرہ ۲۴۵) صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے جب دیکھا کہ اللہ کا دشمن میرے رب کا مذاق اڑا رہا ہے تو انہوں نے اس کے منہ پر طمانچہ دے مارا اور کہا : ” اس رب کی قسم جس کی مٹھی میں ابوبکر کی جان ہے اگر ہمارے اور تمہارے درمیان ( امن کا ) معاہدہ نہ ہوتا تو اے اللہ کے دشمن ! میں تیری گردن اڑا دیتا -“ فنحاص دربار رسالت میں آگیا - اپنا کیس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا - کہنے لگا : ” اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! دیکھئے آپ کے ساتھی نے میرے ساتھ اس اور اس طرح ظلم کیا ہے ۔“ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا : ” آپ نے کس وجہ سے اس کے تھپڑمارا ؟تو صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی : ” اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس اللہ کے دشمن نے بڑا بھاری کلمہ بولا - اس نے کہا اللہ فقیر ہے اور ہم لوگ غنی ہیں - اس نے یہ کہا اور مجھے اپنے اللہ کے لئے غصہ آگیا - چنانچہ میں نے اس کا منہ پیٹ ڈالا - یہ سنتے ہی فنحاص نے انکار کردیا اور کہا : ” میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی -“ اب صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی گواہی دینے والا کوئی موجود نہ تھا - یہودی مکر گیا تھا اور باقی سب یہودی بھی اس کی پشت پر تھے - یہ بڑا پریشانی کا سماں تھا - مگراللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی کی عزت وصداقت کا عرش سے اعلان کرتے ہوئے یوں شہادت دی : ( آل عمران : 181) اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی جنہوں نے کہا کہ اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں -

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب