1447-50pوسعت رزق کیلئے

وسعت رزق کیلئے

اگر کوئی شخص رزق کی تنگی سے پریشان ہو اور وہ چاہتا ہو کہ رزق میں وسعت ہو روزگار کھل جائے آمدنی بڑھ جائے اور زندگی میں خوش حالی آ جائے تو یہ عمل کریں ان شاءاللہ تعالیٰ غیبی مدد حاصل ہوگی اور زندگی کے شب و روز نعمت خداوندی کے قمقموں سے جگمگا جائیں گے اور فرحت و مسرت کے بادل سایہ فگن ہو جائیں گے

عمل یہ ہے

عشاء کی نماز کے بعد وقت اور جگہ کی پابندی کے ساتھ اکیس سو (2100) مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھیں اور اس دعا کو ایک سو (100) مرتبہ پڑھیں

▪️یَاوَھَّابُ ھَبْ لِی مِنْ نِعمَۃِ الدُّنیَا وَالاٰخِرَۃِ اِنَّکَ اَنتَ الْوَھَّابُ ▪️

اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں

اس عمل کو اکتالیس دن مسلسل پڑھیں اس عمل کی برکت سے رزق میں برکت ہوگی اور زندگی میں خوشیاں حاصل ہونگی ان شاءاللہ تعالیٰ

دولت مند ہونے کے لئے عاملین سے ایک چلہ منقول ہے جو آپ حضرات کے پیش خدمت ہے مندرجہ ذیل عزیمت کا چار چلہ کرے ہر چلے میں سوا لاکھ کی تعداد پوری کرے مطلب روزانہ 3125 مرتبہ پڑھے اول و آخر سو سو (100) مرتبہ درود شریف پڑھے حرام چیزوں سے پرہیز کے ساتھ عمل کرے پہلے چلے میں عمل کرنے والا دولت مند بن جاتا ہے دوسرے چلے میں امیر بن جاتا ہے اور تیسرے چلے میں امیر کبیر بن جاتا ہے اور چوتھے چلے میں اسی طرح دولت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے

عزیمت یہ ہے
▪️یَارَبِّ جِبرَئِیلَ بِحَقِّ یَاوَھَّابُ▪️

نجانب قاری محمد عارفین طارقی شاذلی 
9335936799

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب