1487p

 ط

 

کتابُ الصَّلٰوۃ

 

مسئلہ(٢٤٩):                                 از اوجین مکان میرخادم علی صاحب اسسٹنٹ مرسلہ مُلّا یعقوب علی خان         ١٥جمادی الاولٰی ١٣١٠ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز پنجگانہ میں کون سی نماز سب سے پہلے کس نبی نے پڑھی ہے اور اگلے انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اور اُن کی امتوں پر بھی یہی نماز پنجگانہ فرض تھی یا یہ ہمارے نبی صلی الله علیہ وسلم کا اور ہمارا خاصہ ہے۔ بیّنوا توجروا۔

الجواب:

الحمدلله وحدہ*والصلوٰۃ والسلام علی من لانبی بعدہ*وعلی اٰلہ وصحبہ المکرمین عندہ۔

الله ہی کیلئے تعریف ہے جو اکیلا ہے اور صلاۃ وسلام اس ہستی پر جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہے اور اس کے آل واصحاب پر جو اس کے ہاں بہت مکرم ہیں۔(ت)

نماز پنجگانہ الله عزّوجل کی وہ نعمتِ عظمٰی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ہم سے پہلے کسی امت کو


 

 

Comments

Popular posts from this blog

1474-100p حضرت سیدنا جنید بغدادی تاریخ 27 رجب المرجب