Q
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَجُلاً، سَمِعَ رَجُلاً، يَقْرَأُ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} يُرَدِّدُهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ".زَادَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَخْبَرَنِي أَخِي، قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Narrated By Abu Said Al-Khudri : A man heard another man reciting (in the prayers): 'Say (O Muhammad): "He is Allah, the One." (112.1) And he recited it repeatedly. When it was morning, he went to the Prophet and informed him about that as if he considered that the recitation of that Sura by itself was not enough. Allah's Apostle said, "By Him in Whose Hand my life is, it is equal to one-third of the Qur'an."
ہم سے اسمٰعیل بن ابی اویس نے بیان کیا کہا ہم سے امام مالکؒ نے انہوں نے عبد الرحمٰن بن عبدا للہ بن عبد الرحمٰن بن ابی صعصعہ سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے ابو سعید خدریؓ سے انہوں نے کہا ایک شخص نے (نام نامعلوم )دوسرے شخص(قتادہ بن نعمان ) کو سنا وہ بار بار قل ہو اللہ احد پڑھ رہا تھا صبح کو سننے والا شخص نبیﷺ کے پاس آیا آپ ﷺ سے بیان کیا وہ قل ہو اللہ احد کا پڑھنا ایک کم درجہ کی عبادت سمجھتا تھا رسول اللہﷺ نے فر مایا قسم اس پر ورد گار کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قل ہو اللہ احد ( ثواب میں ) تہائی قرآن کے برا بر ہے اسمٰعیل بن جعفر نے امام مالکؒ سے انہوں نے عبد الرحمٰن سے انہوں نے اپنے والد سے انہوں نے ابو سعید سے یوں روایت کیا میرے بھائی قتادہ بن نعمانؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی تو قتادہ بن نعمانؓ کا ذکر زیادہ کیا (یہ روایت اوپر مذکور ہو چکی ہے فضائل القرآن میں) ۔
Comments
Post a Comment